گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) مجاہد اہل سنت ولی کامل علامہ محمد حنیف چشتی کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم درویش صفت عالم باعمل سچے عاشق رسول ۖ تھے۔جنہوں نے اپنی ساری زندگی فقیرانہ طریقہ سے گزارتے ہوئے دین اسلام ،مسلک اہلسنت اور علاقہ کی سماجی خدمات کرتے ہوئے دینی تعلیم کو عام کرتے ہوئے اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا ان کی وفات سے دینی و سماجی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہوا ہے کبھی بھی پورا نہ ہوگا ۔ ملک میں نفاذ اسلام ،دین کی خدمت اور اسلام کے فروغ کے لئے چشتی برادران اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے اور دارالعلوم چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن دینی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار جانشین مجاہد اہل سنت پرو فیسر حافظ محمد سعید احمد چشتی نے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی میں مجاہدملت اسلامیہ علامہ محمد حنیف چشتی رحمة اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرعلماء مشائخ نے پر وفیسر حافظ سعید احمد چشتی کی دستار بندی کر کے جانشین مقرر کیا۔