کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کم سے کم شراکت کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چئیرمین سینیٹ نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) اور سعودی عرب کی اس سال کی تقریبات کی میزبانی کو سراہا-انہوں نے کرہ ارض کے تحفظ ، صحرا بندی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب اور یو این ای پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا- سید یوسف رضا گیلانی نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیونگ انڈس انیشی ایٹو، ریچارج پاکستان، اور گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے خطرات کو کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارےپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد انڈس ریور بیسن کو موثر بنانا ہےجو ہماری آبادی اور معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ پائیدار مستقبل کی خاطر ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ