انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن کا کوآرڈینیٹڈ ویلیڈیشن مشن (آئی سی وی ایم) کا دورہ پاکستان.ایکاو (آئی سی وی ایم) ٹیم کی پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ہیڈکواٹرز آمد .(آئی سی وی ایم) کی سیکریٹری ایویشن/ڈی جی سی اے اے سیف انجم، ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار اور اعلی سول ایویشن حکام سے ملاقات.چھ رکنی (آئی سی وی ایم) ٹیم کا دورہ پاکستان 5 سے 12 جون تک جاری رہے گا.ایکاو (آئی وی سی ایم) ٹیم کے دورہ کا مقصد اڈٹ نہیں بلکہ یہ ‘ان سائیٹ فالو آپ’ سرگرمی ہے.(آئی سی وی ایم) ٹیم لیگل، اپریشنز، ائیر وردینس، فلائٹ سٹینڈرڈ سمیت دیگر ریگولیٹری ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کرے گی.(آئی سی وی ایم) ٹیم کے مقاصد میں ریاست کے ایویشن نظام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی شامل ہے.(آئی سی وی ایم) ٹیم ایکاو رکن ممالک میں اکاو آڈٹس کے اہداف پر پیش رفت کا جائزہ اور توثیق بھی کرتی ہے