موٹروے پولیس انسپیکٹر اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل ۔واقعہ ایم ون برہان کے قریب پیش آیا.چالان کرنے کے بعد پولیس افیسر نے ڈرائیور کو دھمکانے کی کوشش کی تھی ۔وقوع کا علم ہوتے ہی سیکٹر کمانڈر ایم ون نے ، ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کر دیا ۔تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے. موٹر وے پولیس افسر کی غلطی ثابت ہوئی تو قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔موٹروے پولیس اپنے شائستہ روکی وجہ سے جانی جاتی ہے ،جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔