جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا.ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا.ملزم اشتیاق محمود نے فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی.ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.ملزم کا تعلق گجرات سے ہے.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گجرات کے رہائشی ایجنٹ سے 15 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزاحاصل کیا.گرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے.