نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے 2100 JPO’s کی اسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ یکم جون سے جاری ہیں۔ ایسے امیدوار جن کا فزیکل ٹیسٹ اسلام اباد میں ہونا تھا اور وہ کسی وجہ سے مقررہ تاریخ پر فزیکل ٹیسٹ نہیں دے پائے ، ایسے امیدوار مورخہ 09 جون اور 12 جون سے 14 جون تک فاطمہ جناح پارک اسلام اباد میں فزیکل ٹیسٹ دے سکتے ہیں.ایسے امیدوار جن کا فزیکل ٹیسٹ مانسہرہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ہونا تھا اور وہ کسی وجہ سے مقررہ تاریخ پر فزیکل ٹیسٹ نہیں دے پائے ، ایسے امیدوار مورخہ 14،13،11،10 جون تک مانسہرہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں فزیکل ٹیسٹ دے سکتے ہیں.اس کے علاوہ ایسے امیدوار جنہیں قد یا چھاتی ناپے جانے میں تحفظات ہیں ان تاریخوں میں مقرر کردہ سینٹرز پر اپنے تحفظات دور کر سکتے ہیں ۔