سعودی عرب (نیوز ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس مرتبہ سمارٹ حج کی طرف ڈیجٹلائیشن کا اقدام کیا ہے جس کے تحت ایک کارڈ تیار کیا گیا ہے اور اس کے زریعے حرم کے حدود میں داخلہ مکمن ہوگا۔ اس کارڈ کو نسک کارڈ کہا جاتا ہے سعودی وزارت حج و عمرہ حکام کے مطابق اس منصوبہ کا اجرا اس مرتبہ حج سیزن کے لیے کیا گیا اور یہ ایک انتہائی اہم اور ضروری پروجیکٹ ہے۔ نسک کارڈ میں مختلف ٹیکنکل اور سیکورٹی فیچرز شامل ہیں۔ سیکورٹی فیچرز کو ڈیجیٹلی اور فیزکلی اس میں ڈال دیا گیا ہے جس کی مدد سے کارڈ کی تصدیق ہوگی. نسک کارڈ میں گائیڈنس اور سپورٹ کی سہولیات بھی شامل ہیں جو حاجیوں کی دوران حج گم ہونے کی صورت میں مدد کرے گا۔ مقدس مقامات پر جانے کے لیے نسک کارڈ میں الگ سے خصوصیات ہے جو بھی لوگ مقدس مقامات پر جارہے ہونگے ان کے پاس کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ عازمین حج کے پاس بس میں چڑھتے وقت بھی کارڈ کا ہونا لازمی ہے بصورت دیگر وہ بس میں نہیں جاسکے گے۔ حج کے درون نصب شدہ سمارٹ گیٹس کو نسک کارڈ کے زریعے ہی عبور کیا جاسکے گا۔ حکام نے مذید بتایا ہے کہ تمام حجاج کو نسک کارڈ فراہم کیا جارہا ہے۔ کوئی بھی حاجی اس کارڈ کے بغیر نہیں ہوگا۔ اب تک جو عازمین حج مکہ پہنچے ہیں ان میں موجود 95 فیصد افراد کو کارڈز دیے گئے۔باقیوں کو بھی نسک کارڈز دی جارہی ہے اور اس کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہیں۔ حاجیوں کو چند گھنٹے میں کارڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر کس حاجی سے کارڈ کی ہارڈ کاپی گم ہو جاتی ہے تو نسک ایپ کے زریعے وہ اپنے کام پورے کرے سے گا۔