جمعیةعلماء اسلام ضلع گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام رکن سازی مہم سے مفکرِ اسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہدالراشدی، ضلعی ناظم انتخابات سید حفیظ الرحمن شاہ خطاب کررہے ہیں۔

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار)جمعیةعلما ء اسلام ضلع گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام رکن سازی مہم ضلعی ناظم انتخابات سید حفیظ الرحمن شاہ کی زیرصدارت افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،جمعیة علماء اسلام ضلع گوجرانوالہ میں رکن سازی مہم کا آغازکردیا گیا، جس میں مفکرِ اسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہدالراشدی صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ “میری سعادت ہے کہ میں سن 1962 ء سے جمعیة علماء اسلام کا رکن چلا آرہا ہوں اور آج ایک مرتبہ پھر رکنیت فارم پُر کر کے تجدیدِ عہد کر رہا ہوں اور اس کو میں اپنی سعادت سمجھتا ہوں۔ اور میں دنیا سے اس حالت میں جانا چاہتا ہوں کہ میری وابستگی جمعیةعلما ء اسلام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اگر علما ء کی کوئی مئوثر نمائندہ جماعت ہے تو وہ صرف جمعیة علماء اسلام ہے جس کی قیادت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب فرما رہے ہیں، میں اس موقع پر پورے ملک میں جمعیة علماء اسلام کی رکن سازی مہم کے موقع پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں بالخصوص گوجرانوالہ کے جماعتی دوستوں کو بھی آج کی اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جمعیة علماء اسلام کے ساتھ تاحیات وابستہ رکھے۔” اس موقع پر شہر بھر کے جید علماء کرام، جماعتی کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اور جمعیة علماء اسلام کا رکنیت فارم پُر کرکے جماعت کے ساتھ تجدیدِ عہد کیا۔ اجلاس میں شہرو ضلع گوجرانوالہ، تحصیل صدر، تحصیل نوشہرہ ورکاں اور تحصیل کامونکی سے تعلق رکھنے والے ضلعی معاونین نے خصوصی شرکت کی اور رکن سازی کی کاپیاں حاصل کیں۔ضلعی ناظم انتخابات سید حفیظ الرحمن شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں جمعیة علماء اسلام کا پیغام قریہ قریہ، بستی بستی اور گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ ضلعی معاونین آج سے ہی رکن سازی مہم تیز کردیں اور ہر مسلمان تک جمعیة علماء اسلام کا پیغام پہنچائیں اور انہیں جمعیةکارکن بنائیں۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ