پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان پاک پی ڈبلیو ڈی کےمحکمے کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں.

اسلام آباد(پریس ریلیز) پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس، سرکاری سکولوں، پی آئی اے سمیت کسی بھی سرکاری ادارے کی نجکاری کے خلاف ہیں، پاک پی ڈبلیوڈی کو بند نہ کیا جائے ، وزیر اعظم پاکستان پاک پی ڈبلیو ڈی کےمحکمے کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں فوری طور پر کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ صنعتی ملازمین کی کم از کم تنخواہ چالیس ہزار مقرر کی جائے، تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، بجٹ اجلاس کے موقع پر پاکستان لیبر فیڈریشن، پیپلز لیبر بیورو اور اگیکا کا مشترکہ احتجاج پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا، چوہدری منظور احمد نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سید ذیشان شاہ، سید نذر شاہ، طارق چوہدری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری منظور احمد کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ نجکاری کے پیچھے ان اداروں کے اثاثوں پر نظر ہے، پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی بجائے اس میں اصلاحات کر کے مزید موثر اور مفید اور کرپشن سے پاک ڈیپارٹمنٹ بنایا جا سکتا ہے، پاک پی ڈبلیو میں ٹینڈرنگ سسٹم ای رائج کیا جائےجس سے ٹینڈرز ایوارڈ کرنے میں شفافیت ہو گی اور کوئی بھی من مانی نہیں کر سکے گا اس سے کرپشن صفر ہو جائے گی، ڈیپارٹمنٹ کے اچھی شہرت کے حامل افسران پر کمیٹی بنائی جائے جو پراجیکٹ مکمل ہونے پرسائٹ وزٹ کرے اور تسلی ہونے کے بعد کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرے، ادارہ ڈائریکٹ میٹیریل کی خریداری کرے اپنے ہنر مند افراد کا صیح استعمال کرے،ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیاں پر کی جائیں،اس میں مزید اصلاحات کر کے اس ڈیپارٹمنٹ کو جدید دور کے ہم آہنگ کر کے پورے پاکستان میں وفاق کی نمائندگی کرنے والا ادارہ فیڈرل حکومت کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے والا ادارہ کم لاگت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ بنایا جاسکتا ہےاور اس کی ساکھ بحال کی جاسکتی ہے،ہم اصلاحات کرنے کرپشن کی وجوہات کی تلاش اور روک تھام کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں، اس وقت پورے پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے محکمے کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف پورے ملک میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں، پورے ملک میں پر امن احتجاج اور دھر نے جاری ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے محکمے کو بند کرنے کے حکم کو واپس لینے تک ہم ملازمین اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ماں جیسے محکمے کو بچانے کیلئے قانون کے اندر رہتے ہوئے جو بن پڑا کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان کے محکمہ کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے تک پورے ملک میں احتجاج اور دھر نے جاری رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ