منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران اے این ایف ٹیم پر اسمگلروں کی فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید۔جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر اے این ایف کی جانب سے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کا ایک جوان اور سویلین موقع پر شہید ہو گئے۔ایک جوان کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا.زخمی ہونے والا اے این ایف کا جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ رہ سکا۔شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں۔