موٹرویز مزید بہتر، اپنی ہیلی کاپٹرو ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا پلان دیں،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی تمام موٹرویز کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور زیر تعمیر شاہراہوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائے،اسی طرح تمام موٹرویز پر حادثات کی شکل میں ہیلی کاپٹر سروس سمیت زخمیوں کیلئے اپنی ایمرجنسی سروسز کا پلان بنائے جبکہ موٹروے پر آنے والے بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے این ایچ اے ہیڈ کو آرٹرز اسلام آبادمیں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے این ایچ اے کے افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں، ہم سب نے اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہونا ہے اور ہمیں اپنے ملک اور عوام کو ہی ترجیح دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات کو منسلک کرنے والی شاہراوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ سیاحتی مقامات کے لئے روڈ نیٹ ورک کا بہتر ہونا بنیادی ضرورت ہوتا ہے اور ہم کاغان ناران سے لے کر چلاس، گلگت اور سکردو تک شاہراہوں کے ذریعے سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے حالیہ دور چین میں ہونے والے مختلف معاہدوں پر فوری پیش رفت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کے فالواپ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں شاہراہوں کے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور این ایچ اے شہریوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر نہ کرے۔وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر میڈیکل سروسز کو 1122اور مقامی اداروں سے منسلک کیا جائے تاکہ کم سے کم وقت میں زخمیوں کو طبی امداد مل سکے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز پر ہر50کلو میٹر کے بعد ایمرجنسی مراکز کی نشاندہی کی ہدایت کی جہاں ان میڈیکل سروسز کو منسلک کیا جا سکے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیہی سندھ میں این ایچ اے کے منصوبوں پر خصوصی غور کیا گیا اور بعض شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے کی تجویز پیش کی گئی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید نے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ سینئر افسران نے ملکی و غیر ملکی فنڈز اور ورلڈ بینک سمیت عالمی اداروں کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بلوچستان کے مضافاتی علاقوں سمیت اہم شاہراہوں پر اب تک کے ہونے والے کام کی رفتار سے آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ