اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔4 کاروائیوں کے دوران 324 کلو گرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔سریاب روڈ کوئٹہ میں گاڑی سے 192 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔ژوب روڈ کچلاک کے قریب لاوارث گاڑی سے 108 کلو چرس برآمد۔26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد۔جی ٹی روڈ اٹک کے قریب خاتون سے 6 کلو چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔