گزشتہ روز ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب اسمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے این ایف کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ جہلم کینٹ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات جناب محسن نقوی کی شرکت۔نماز جنازہ میں اے این ایف اور پاک آرمی کے سینئر آفیسرز بھی شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔فائرنگ کے واقعے میں شہادت پانے والے ہیڈ کانسٹبل رانا گلزار کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کر دی گئی۔شہید ہیڈ کانسٹیبل گلزار کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔