صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق اور چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم نے بجٹ کو مسترد کر دیا.

گوجرانوالہ ( بیورو رپورٹ)صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق اور چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم نے وفاقی بجٹ کو تاجر قاتل اور آئی ایم ایف فرینڈلی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اقدامات سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا ۔ وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عید قربان سے قبل پاکستانی عوام اور معیشت کو قربان کرنے کا بجٹ پیش کیا ہے ،بجٹ میں نہ کوئی مستقل کی سمت اور نہ ہی کو ئی پالیسی گائیڈ لائن پیش کی گئی ہے ۔ صدر مر کزی انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ،اکنامکس کے جادوگر اسی طرح پچھلے 75سال سے پیش کرتے چلے آرہے ہیں اسی طرح کا یہ ایک بجٹ ہے ۔جہاںپر تاجروں پر ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جو ون پرسنٹ ہوتا تھا اسے ڈھائی پر سنٹ کردیا گیا ہے نان فائلر ز کے گرد شکنجہ مزید ٹائٹ کردیا گیا ہے، بجٹ میں ٹیکسوں کی بہت زیادہ بھرمار کردی گئی ہے فائلر پر پراپرٹی کی خریدو فروخت پر3پرسنٹ اور نان فائلر پر 12پرسنٹ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔اسی طرح مختلف شعبہ جات ہیں جہاں فائلر اور نان فائلرکی تمیز ختم کردی ہے نان فائلر کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ فائلر کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے فائلر کو بھی تن کے رکھ دیا ہے۔یہ آئی ایم ایف فرینڈلی بجٹ ہے۔قومی اسمبلی میں جو اراکین اسمبلی بیٹھے ہیں جن کو ہم اپوزیشن یا پارلیمانی پارٹی کہتے ہیں ان کو بھی بجٹ کی الف بے کا نہیں پتہ بجٹ کیا ہے بس انہوں نے تالیاں بجانی ہیں بجٹ بہت اچھا پیش ہوا ہے جنہوں نے بجٹ پیش کرنا ہے اور دوسری طرف سے بھی ہو ہا کرکے کہا جانا ہے بجٹ گندہ پیش ہوا ہے۔ ہم نے جن لوگوں کو اسمبلی میں ووٹ دیکر بھیجا ہے ان کو اتنا فہم ہونا چاہیئے کہ ہم سے ووٹ لیکر گئے ہیں وہ ہمارے لئے کیا کررہے ہیں وہاںپر ،سوائے اپنی پارٹی کے یا پریذیڈنٹ کے اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، انتہائی معزرت کے ساتھ ان لوگوں نے بھونڈا مذاق بنایا ہوا ہے۔پوری قوم کو یکم جولائی کے بعد ایک مہنگائی کے سونامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔اور وہ مہنگائی ہر شعبہ میں آئے گی ہرپاکستانی فرد اس سے متاثر ہوگا ۔مائیکرو اکنامکس ہے ہم لوگ مائیکرواکنامکس میں ہیں اس بجٹ کو وہ اکنامکس جادوگر ہی ڈریکشن پر چلائیں گے۔ یکم جولائی کے بعدنیا فناسنگ کا سال شروع ہوجائے گا تو ہم مہنگائی میں چلے جائیں گے۔ اس بجٹ کے بعد ڈالر کا ریٹ بڑ جائے گا،پٹرول مہنگا ہوجائے گا ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔ دکھ کی بات ہے اس بجٹ میں جنرل پبلک اور تاجروں کے لئے کوئی خوشخبری نہیں ہے۔ صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج نے کہا کہ بجٹ تاجر دوست نہیں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفوزنے بجٹ کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قرار دیا۔کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق اور چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم و دیگر نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ اس بجٹ کے مثبت ہلو بھی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سے چینلجز بھی ہیں۔بظاہر یہ مشکل بجٹ ہے جو معشیت کے لئے بہت کم فائدہ مند ہوگا ۔انہوں نے بجٹ بارے تشویش ظاہر کی کہ ٹیکس کی حد سے زیادہ شرح ممکنہ فوائد کو ختم کردے گی ۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ