حضرت یوسف المشائخ عریانی فحاشی کے خلاف پوری دنیا میں ایک مضبوط آواز تھے۔حضرت پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلا نی

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے بانی حضرت یوسف المشائخ الحاج پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے سالانہ ختم پاک کانعقاد خیابانِ چورہ شریف میں ہوا جس کی صدارت جانشین واحد یوسف المشائخ حضرت قمرالمشائخ حافظ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی سجادہ نشین چورہ شریف نے کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا حضرت یوسف المشائخ پیر سید محمد کبیر علی شاہ صاحب گیلانی مجددی رحمتہ اللہ علیہ عریانی فحاشی کے خلاف پوری دنیا میں ایک مضبوط آواز تھے. حق گوئی بیباکی ان کی صفات تھی. ایک مشکل وقت میں کلمہ حق بلند کیا. اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علہیا کی غلام زادیوں کے سروں پر 18لاکھ چادریں دیں۔ آپ ادب و محبت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا عملی پیکر تھے، لاکھوں افراد کو سنتِ مصطفی کا پابند بنایا ، وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان قائم کرنے فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے آپ کی نمایاں خدمات ہیں،لاتعداد کتابوں کے مصنف تھے۔پوری دنیا میں ایک سو سے زائد مساجد تعمیر کروائیں، درجنوں دینی مدارس جامعتہ الکبیر کے نام سے پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔تقریب کی زینت صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی تھے،ڈی جی اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکڑ طاہر رضا بخاری نے حضرت یوسف المشائخ کی دینی ملی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔سابق ڈی جی اریگیشین پنجاب وحید انصاری،ڈی جی ایف آئی اے بشارت شہزاد،پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف،علامہ پیر سید احمد فارق شاہ مجددی،علامہ پیر سید عرفان شاہ مجددی،سید عبید اللہ احرار شاہ گیلانی، سید بہاو الدین اخیار شاہ گیلانی،سید جواد علی شاہ، جہانگیر بارا، رانا شمیم احمد سمیت مشائخ عظام خلفا وابستگان طریقت کی بڑی تعداد نے اندرون بیرون ملک سے شرکت کی۔تین لاکھ سے زائد مرتبہ قرآن پاک, 45کروڑ سے زائد درود پاک اور دیگر کلام پاک کثیر تعدا میں پڑھ کے حضرت یوسف المشائخ الحاج پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کو ایصال ثواب کیا گیا۔ صاحبزادہ پیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی چورہ شریف نے دعا فرمائی۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ