محکمہ واسا کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے مسلم سٹاف میں عید الضحیٰ کے موقع پر 3ہزار روپیہ فی کس کا اعزازیہ تقسیم دیگر مراعات بھی واسا ملازمین کو جلد ادا کردی جائیں گی

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)محکمہ واسا کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے مسلم سٹاف میں عید الضحیٰ کے موقع پر 3ہزار روپیہ فی کس کا اعزازیہ تقسیم دیگر مراعات بھی واسا ملازمین کو جلد ادا کردی جائیں گی شہری ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ نے نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کی ڈیمانڈ پر واسا کے مسلم ملازمین کو عید الضحیٰ پر 3ہزار روپے فی کس عزازیہ کے چیک دینے کے موقع پر کیا ۔ نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے قائد سابق صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ واسا ملازمین کے حقوق کیلئے جد و جہد جاری رہے گی تمام ملازمین کے حقوق کا ہرفورم پر تحفظ کیاجائیگا۔ واسا گوجرانولہ کے ملازمین انتھک محنتی ہیں اور شہریوں کے واسا سے متعلقہ مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے فوری بعد واسا ملازمین کو موسم گرما کا یونیفارم ،مون سون بارشوں میں استعمال ہونے والے رین گوٹ ،ٹرائوزر ،لانگ شوز اور واسا کے مونو گرام والی جیکٹیں بھی مہیا کی جائیں گی ۔آسان اقساط میں بزریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔واسا کے واٹر ورکس اور ڈسپوزل اسٹیشن پر پر لاسٹک کے واٹر کولر اور فرنیچر مہیا کئے جائیں گے اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر صاف پانی کے بور کرواکر ڈونکی پمپ لگوائے جائیں ۔ ان سارے کاموں کا سہرا ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس رانا مقصود انجم کے سر جاتا ہے۔ جہانذیب ارشاد چٹھہ نے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس رانا مقصود انجم کا شکریہ ادا کیا اور ملا زمین کے اتحاد کو سرا ہا ۔ اس موقع پرنیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین، چیئرمین ملک عباس بشیر،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ، میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدرزبلون شاکر، عابد ہیرا ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل، احسن کھوکھر،ولیم رندھاوا،شکیل سوداگر،منیر خوشی،سیمسون دانیال،نثار حمید،نواز ہنجرا،ناصر جیو ن، راشد مغل ،سرفراز مسیح،زبیر مسیح،املاک مسیح،ایوب مسیح و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ