زیرو ریٹڈ استثنیٰ کو ختم کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، صدر ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کارمس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ تجاویز کو بزنس فرینڈلی بجٹ میں تبدیل کیا جائے تاکہ کمزور معیشت کو توانا کیا جاسکے، بجٹ تجاویز بزنس فرینڈلی نہیں ہیںجس سے برآمدات سمیت بیشتر شعبوں کی حوصلہ شکنی ہوگی ،ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے بجٹ میں کوئی چیز نظر نہیں آئی اسی طرح ریونیو کا ٹارگٹ غیر حقیقی لگتا ہے، آئی ٹی سیکٹر کیلئے اقدامات اچھے ہیں۔ سولر پینلز پر ٹیکس نہ لگانا ایف پی سی سی آئی کی تجاویز میں شامل تھا جسے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے اسی طرح نئے اے ڈی آر سسٹم سے ٹیکس تنازعات حال کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایکسپورٹرز کو نارمل ٹیکس رجیم میں لیکر جانے کی بجائے ایک فیصد کو بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کردیا جائے لیکن انہیں فائنل ٹیکس رجیم میں رکھا جائے ورنہ کرپشن کا ایک اور رستہ کھل جائے گا،عاطف اکرام شیخ نے ان خیالات کا اظہارسینئر نائب صدر میاں ثاقب فیاض مگو، نائب صدور ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، ڈاکٹر طارق جدون،آصف سخی، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، کنوینئر ڈپلومیٹک افیئر احمد وحید، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین، ایڈوائزرز صدر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر افشاں ملک، زاہد مقبول، پرویز شیخ ، زبیر احمد ملک، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، ثمینہ فاضل، احمد چنائے، رضوانہ آصف ودیگر کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عاطف اکرام نے مزید کہا کہ زیرو ریٹڈ استثنیٰ کو ختم کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگااور پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی ۔ سیلز ٹیکس ریفنڈز اور انکم ٹیکس ریفنڈزایک بڑا مسئلہ ہیںبجٹ میں اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ۔ دیگر شعبوں کی طرح بجٹ میں زراعت کے شعبے کو اٹھانے کیلئے گرین پاکستان Initiativeکے تناظر میں کوئی واضح اقدامات نظر نہیں آئے۔موجودہ بجٹ تجاویز رئیل اسٹیٹ کش ہیںتعمیراتی شعبہ میں اصلاحات لاکر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ پوری سپلائی چین پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے سے دستاویزاتی معیشت کرنے کے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہوگی ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے نئے فنانس ایکٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ