فلاحی و پرائیویٹ ہسپتالوں اور طبی آلات پر اضافی ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی نمائندہ تنظیم پامی کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبد الرشید میاں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ اور فلاحی ہسپتالوں اور طبی آلات پر لگایا جانے والا ٹیکس عوام دشمن ہے جس سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عوام کو سستی اور معیاری طبعی سہولتوں کی فراہمی مشکل ہو جائے گا اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ پامی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے والے ٹیکس نہیں لگائے جانے چاہیئے ہیلتھ کے شعبہ میں لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے علاج معالجہ میں مشکلات میں اضافہ ہو گا طبی آلات پر لگائے جانے والے ٹیکسوں سے طبعی آلات کی قیمتوں بےپناہ اضافہ ہو گا جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام جو پہلے ہی بہت مشکل سے اپنی زندگی کے دن گزار رہیں ہیں ان کے لئے بنیادی سستی اور معیاری طبعی سہولتیں حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا پرائیویٹ اور فلاحی ہسپتال عوام کو طبعی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان اداروں پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے سے علاج مہنگا ہو جائے گا طبی شعبہ میں کام کرنے والے تحقیق کرنے والے سینیر اساتذہ اور طبعی تعلیمی اساتذہ پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فی الفور ختم کیا جائے تا کہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستی اور معیاری طبعی سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جا سکے طبی آلات پر فلاحی اور پرائیویٹ ہسپتالوں پر بے جا ٹیکسوں سے عوام کی خدمت نہیں کی جا رہی ۔عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لئے یہ منفی اقدامات ختم کر کے عوام کو سکون فراہم کیا جائے ۔ اجلاس سے پامی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ چیمہ اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر رضوان چٹھہ نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ