سابق وزیراعلی پنجاب مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی سے سٹی صدر علماء مشائخ ونگ صاحبزادہ طاہر رضا رضوی سے ملاقات کر رہے ہیں.

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرکزی صدر تحریک انصاف پاکستان چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ظلم اور بربریت کا دور ہمیشہ نہیں رہے گا۔ 27جون کو حق اور سچ کی فتح ہوگی ہمیں عدالتوں پر یقین ہے عدالتیں انشاء اللہ انصاف کریں گی ۔ الیکشن والے دن تاریخ ساز دھاندلی کرنے والے شکست سے دوچار ہونگے ، اور انشا ء اللہ ہم کامیاب ہوکر دوبار ہعوام کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے پنجاب بھر بڑے ترقیاتی فلاحی منصوبے بند کردیئے گے ہیں اور مکمل شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا لی ہیں ،لیکن یہ ظلم اور بربریت کا دور ہمیشہ نہیں رہے گا۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنجاہ ہائوس میں سٹی صدر علماء مشائخ ونگ صاحبزادہ طاہر رضا رضوی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چوہدری راسخ الہی، چیئرمین یوسی 39گوجرانوالہ چوہدری سجاد حیدر اور بائو احسن مہربھی موجود تھے۔صاحبزادہ طاہر رضا رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہپرویز الہی نے سیاست میں صحیح راستے کا انتخاب کرتے ہوئے اتنی عزت کمائی،بے شک عوام کے دلوں پر حقیقی لیڈر ہی راج کرتا ہے ۔سلام ہے پرویز الہی کی ہمت کو جو حق و سچ کیساتھ میدان ڈٹے رہے اور ظالم مافیا کے اگے نہیں جھکے۔ پاکستانی سیاست کا وجود ہمارے قائد چودھری پرویزالہی کے بغیر ادھورا ہے انشااللہ محسن پنجاب محسن ، عوام ہمارے محبوب قائد چودھری پرویزالہی جلد منصب اعلی پر فائز ہوں گے۔ اور پنجاب کی دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔اور 27 جون کو پی پی 32 کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔یاد رہے کہ چودھری پرویز الہی کی پی پی 32 گجرات سے مخالف امیدوار سالک حسین کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے ۔جسٹس شاہد کریم 27 جون کو پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرینگے ۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ