آپریشن استحکام پاکستان کی منظوری، اے این پی کی مخالفت / مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا بیان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کا تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر استحکام پاکستان آپریشن کا اعلان غیر منطقی ہے۔ پچھلے دور حکومت میں جنرل باجوہ، جنرل فیض اور عمران دہشتگردوں کو لانے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ اس وقت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ حکومتی پارٹیوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی تھی۔ خاموشی اختیار کرنے والے بھی دہشتگردوں کو واپس لانے میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک حکومتی اور اداروں میں بیٹھے انکے سہولتکار اور ہمدرد ہیں۔ ریاست سنجیدہ ہے تو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سے سہولتکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ وزیراعظم کی جانب سے استحکام پاکستان آپریشن کی منظوری پر ردعمل دکھاتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھی آپریشن کی منظوری حکومت اور اپوزيشن کی ملی بھگت ہے۔ وزیراعلی پختونخوا علی آمین ایپکس کمیٹی کے اس اجلاس میں شریک تھے جس میں آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا آپریشن کی مخالفت صرف ایک ناٹک ہے۔پی ٹی آئی اگر واقعی مخالف ہوتی تو وزيراعلی ایپکس کمیٹی میں تحفظات کا اظہار کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موجودہ شور شراباآپریشن کی مخالفت میں اٹھنے والے حقیقی آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے۔ کیا کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں افطار پارٹیوں والے اپنے آقاؤں کے خلاف جاسکتے ہیں؟ اے این پی نے پی ٹی آئی اور جنرل فیض کے مذاکرات ڈرامےکی کھلم کھلا مخالفت کی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی واحد جماعت تھی جس نے ہر فورم پر ان خطرات کی نشاندہی کی اور آواز اٹھائی۔ احسان اللہ خان نے مزيد کہا کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان نے عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن سب بے سود۔ وہ عدالتیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوموٹو لیتی ہیں اس معاملے میں بے بس نظر آئیں۔ پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت موجودہ صورتحال میں دونوں جانب سے کھیل رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر پختونخوا کو آگ میں دھکیلنے کی مخالفت کرتی رہے گی۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ