اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اس دورے سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے اہم اجلاس .اجلاس میں وفاقی وزارتوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں کے سربراہان کی شرکت. احسن اقبال نے حکام کو ہدایت کہ وزارتیں ماہرین کے دورے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے منصوبہ عمل (روڈمیپ) بنا کر پیش کریں.چین کی تیزرفتار ترقی دنیا بھر کے لئے مثال ہے.چین کی ترقی کا راز محنت اور وقت اور حالات کے مطابق علم اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہے.جدت کو اپنانے کے نتیجے میں چین عالمی مسابقت میں سب سے آگے ہے.چین نے عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھتے ہو لئے مہارت، جدت اور ٹیکنالوجی کے حصول پر توجہ دی.پاکستان کو چین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے.جہاں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی اہمیت ہے وہیں معلومات کے تبادلے اور تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے.چینی ماہرین کے دورے کا مقصد پاکستان کے مختلف شعبوں میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تجربہ اور مہارت منتقل کرنا ہے.سی پیک سرمایہ کاری اور ترقی کے بے بہا مواقع لے کر آیا.سی پیک کا دوسرامرحلہ صنعتوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تجربے اور مہارت کی منتقلی کے مواقع لے کر آئے گا.چینی ماہرین کا دورہ ہمارے لئے سیکھنے اور چینی تجربات سے براہ راست استفادہ کے بے شمار مواقع لے کر آئے گا.