امریکن بزنس کونسل کے وفد کی جان لیوٹن کی قیادت میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کا “فالو اپ”اجلاس وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں چینی کمپنیوں سے اب تک کے رابطوں، دو طرفہ تجارتی امور پر ہونے والی پیشرفت اور بزنس ٹو بزنس ایم او یوز کی اب تک کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں اور پاکستان کے بزنس اداروں کے مابین جلد از جلد “جوائنٹ وینچرز “چاہتے ہیں جس کے لئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اپنی کاروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جن کمپنیوں کے ساتھ ابھی تک ایم او یوز نہیں ہوئے اُن چینی کمپنیوں سے بھی پاکستانی کمپنیوں سے رابطے کرائے جائیں تاکہ دورہ چین کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے کہا کہ چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے کاروباری گروپس میں با مقصد اجلاس کروائے تاکہ دو طرفہ تجارتی امور کو مزید وسعت دی جا سکے۔ اجلاس میں بیجنگ، شنگھائی، شینزن اور گوانگژو سے پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ افسران نے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کو اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی جبکہ پٹرولیم، صحت، صنعت،اطلاعات،پاور ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف وزارتوں کے افسران نے بھی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں۔ سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دورہ چین میں 107پاکستانی اور250چینی بزنس اداروں کے مابین انتہائی سود مند سیشن ہوئے تھے اور 30ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن پر ہر لحاظ سے ورکنگ جاری ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وامریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، امریکہ کے چیف اکنامک قونصلر جان لیوٹن اس وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بزنس گروپس کی کاروباری سرگرمیاں خوش آئند ہیں اور بالخصوص امریکن بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے کام کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو برابر کے کاروباری مواقع دینے کے خواہا ں ہیں جس کے لئے ایسی پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جن سے کاروباری حجم میں اضافہ ہو۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں جو بھی پالیسی ہو گی اُس کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے۔ امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ایف بی آر سمیت درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ