اسلام آباد(پریس ریلیز) ریڈ میڈیا سرکل اور شاکر سمراٹ آرٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام پی این سی اے کے اشتراک سےصوفی ازم پر مبنی میوزیکل ڈرامہ “می رقصم” 29 جون بروز ہفتہ کی شام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پیش کیا جائیگا، اس ڈرامے کے ہدایتکاراسلم پھلروان ہیں جبکہ اس کے لکھاری محمد مقصود ہیں، اس ڈرامے میں صوفی کلچر، صوفی رقص، صوفیانہ کلام کے علاوہ قوالی بھی پیش کی جائیگی،اس حوالے سے اس کھیل کے روح رواں اور شاکر سمراٹ اکیڈمی کے سربراہ شاکر سمراٹ، ریڈ میڈیا سرکل کے چیف ایگزیکٹو سادات چوہدری، ہدایتکاراسلم پھلروان، مصنف محمد مقصود اور وہ پاور کی ڈائریکٹر مس حمیرا نورین نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایک مضبوط اور بھرپورکلچر سے لدا ہوا ملک ہے، اس پروگرام کا بنیادی مقصد صوفیانہ کلاسیکل اور پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی رقص و موسیقی کو فروغ دینا اور پاکستان کا سوفٹ امیج اورمثبت چہرہ پوری دنیا میں د کھانا ہےاس پروگرام میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد شرکت کریں گے،یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں صوفی رقص اورصوفی کلام پر مبنی کھیل ” می رقصم”پیش کیا جائیگا جبکہ پروگرام کے دوسرے حصے میںمولانا رومی، امیرخسرو، بابا بھلے شاہ جیسے نامور صوفی بزرگوں کے صوفیانہ کلام پر مبنی قوالی پیش کی جائیگی،اس ڈرامے میں20 نوجون فنکار حصہ لے رہے ہیںجن میں سے کچھ کا تعلق پی این سی اے سے ہے، اس حوالے سے غیر ملکی سفراء کو بھی دعوت نامے بھیجوائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی آغاز ہے اس پروگرام کی کامیابی کے بعد اسے مزید بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں پیش کیا جائیگا اور اپنے ملک کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا جائیگا،بنیادی طور پر یہ کلچرل اوراطلاعات کی وزارتوں کے کرنے کا کام ہے۔