اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا جو کہ دس صفحات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے 25 جون کو اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی دونوں اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں،سیکشن 426 قابلِ ضمانت ہے لیکن مجرم ضمانت کا حقدار نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت خاتون مجرم بھی ضمانت کی دعویدار نہیں ہوسکتی۔یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024ء کو 7، 7 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔