واپڈا اور ڈیسکوز پاکستانی عوام کے لئے اژ دھا بن گئی بپلک کو بلوں کی شکل میں بلو ں میں موجود ٹیکسز کی شکل میں نگلنا شروع کردیا ہے،صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)صدر مر کزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ افضل جج اور جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق نے کہا ہے کہ واپڈا اور ڈیسکوز پاکستانی عوام کے لئے اژ دھا بن گئی بپلک کو بلوں کی شکل میں بلو ں میں موجود ٹیکسز کی شکل میں نگلنا شروع کردیا ہے ،پاکستان میں بجلی کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرزپاکستانی عوام ہیں۔دنیا میں جہاں بھی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا ہے ،ہمارے ملک کا قانون الٹا چل رہا ہے یہاں عوام کو نہیں دیکھا جاتا۔،پاکستانی عوام ا پنی استعمال شدہ بجلی ،چوری شدہ بجلی اور جو بجلی اشرافیہ کو مفت دی جاتی ہے ان کا بل بھی ادا کررہے ہیں اور حکومت وقت بذریعہ غنڈہ گردی یہ و صول کررہی ہے۔ حکمرانوں نے بجلی 300 یونٹ فری دینے کی بجائے 355 فیصد مہنگی کر دی ہے۔ کمرشل صارفین کیلئے مقرر چارجز میں 300 جبکہ صنعتی استعمال پر 355 ظالمانہ اضافہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز نے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ملک میں 90 ہزار سبز پلیٹ نمبر گاڑیاں تقربیا 220 ارب روپے کا مفت پٹرول اور 550 ارب کی سالانہ بجلی اشرافیہ مفت استعمال کر رہا ہے۔ تاجروں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور ٹیکسز کی صورت میں بھتہ خوری بند کی جائے۔ اشرافیہ سے اربوں روپے کا پٹرول، بجلی اور دیگر مفت سہولیات واپس لی جائیں۔تاجروں نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر بجلی کے بم گرانے کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام حکمرانوںکو کوس رہے ہیں۔ حکومت نے بجلی کے جو ٹیرف مقررکئے ہیں ان کی دنیا بھر میں کہیں بھی مثال نہیںملتی۔ چنانچہ حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا سلسلہ فوری ختم کرے اور عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائی جائے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پرزور مطالبہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں جو قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان کو کم کیا جائے تاکہ پاکستانی عوام زندہ رہ سکیں ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عوام جن کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا وہ صرف اپنی پارٹی کے لیڈر کو خوش کرتے ہیں تاکہ اپنے لئے مراعات حاصل کر سکیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ صارفین بجلی صرف استعمال شدہ بجلی کا بل ادا کرسکیں نہ کہ چوری شدہ ،اشرافیہ کو مفت دی گئی بجلی کا بل ادا کریں ۔ اگربجلی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو وزیر اعظم پاکستان اس وقت سے بچیں کہ عوام ا پپنے فیصلے آپ کرنے شروع نہ کردیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ