اسلام آباد کے لئے جاری ظالمانہ ٹیکس نوٹیفیکشن فوری واپس لیا جائے، اجمل بلوچ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و ایڈوائزر ٹو پریزیڈنٹ آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ بھارہ کہو مرکزی تاجر یونین کے صدر راجہ زاہد دھنیال اور زون فائیو ٹریڈرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری ریاست علی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے جس کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومتی رویے کی وجہ سے آئندہ چند یوم میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ اسی دوران ایم سی آئی نے دیہاتی علاقوں میں نیا صفائی ٹیکس کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے ۔ جس میں چھوٹی دوکانوں کے لئے کم از کم ساٹھ ہزار روپے سالانہ ۔ ریسٹورنٹ کے لئے ایک لاکھ اسی ہزار روپے سالانہ- کیش اینڈ کیری کے لئے بارہ لاکھ روپے سالانہ اور دیگر اقسام کی دوکانوں کے لئے اسی طرح کا ظالمانہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ یونین کونسل کے سیکرٹری نے تین تین ماہ کے ٹیکس ریکوری کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ یہ ٹیکس لندن اور پیس سے بھی زیادہ ہیں۔ روات یونین کونسل کے سیکرٹری نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے یونین کونسل سیہالہ کے علاقے میں نوٹس جاری کئے ہیں۔ اس قسم کا ظالمانہ ٹیکس قطعی منظور نہیں ۔ چیف کمشنر محمد علی رندھاواایم سی آئی کے معاملات کا نوٹس لیں اور نوٹیفیکشن فوری واپس لیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسلام آباد کے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے تا کہ دارالحکومت میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسایا جائے اس وقت حالات بلکل مختلف ہیں عوام میں خریداری کی سکت نہیں رہی صرف اشیاء خورد ونوش کی خریداری کے لئے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے عوام ان حالات میں بچوں کا پیٹ پالیں یا ٹیکس ادا کریں۔ وزیراعظم اس بات کا نوٹس لیں کہیں ایسا نہ ہو آزاد کشمیر والے حالات یہاں بھی پیدا نہ ہو جائیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ