عمران خان کی لیڈر شپ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پرعدالت سے رجوع

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لیڈر شپ اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرٹینڈنٹ جیل وکلاء اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دی تھی۔ فریقین کی بدنیتی کی وجہ سے وہ عمل بھی مکمل نہ ہوا۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ جیل میں اس پورے عمل کو آئی ایس آئی کا کرنل اور میجر دیکھتے ہیں۔ سول انتظامیہ کے کام میں مداخلت کے باعث پارٹی لیڈر شپ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کر پاتا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں اسیری کے دوران دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے اور انٹیلیجنس اداروں اور وزارت دفاع کو سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، ہوم سیکرٹری کے ذریعے حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ جیل سپرٹینڈنٹ اور وزارت دفاع بھی فریقین میں شامل ہیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ