اسلام آ باد (ویب ڈیسک)عام انتخابات کے انعقاد پر مجموعی طور پر 47 ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
اتحادی حکومت نے جاتے جاتے عام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی تھی اب مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے منگل کے روزجاری-
اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا –
فنڈز کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ سے رجوع کرنا پڑے گاوزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے اعلامیہ میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جب ضرورت ہوگی فنڈز جاری کئے جائیں گے –
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے طے کرلی تھی-
مزید پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں؛ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری کردیئے
ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے10ارب روپے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی اورعام انتخابات کیلئے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طورپر 42ارب42 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ۔