موٹروے پولیس نے 4 لاکھ 70 ہزار روپے کا مالیت کا بیش قیمت موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا ۔ حویلیاں انٹرچینج کے قریب ایک خاتون نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ کچھ دیر پہلے وہ رکے تھے جہاں ان کا موبائل کھو گیا ۔ واقعہ علم میں اتے ہی موٹروے پولیس کی متعلقہ موبائل نے اپنے ایریے میں موبائل فون تلاش کرنا شروع کر دیا ۔ بالاخر موبائل فون تلاش کر لیا گیا اور مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔ موبائل ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سرہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔