آپریشن عزم استحکام ملک، عوام اور فوج کے لیے نقصان دہ ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

لاہور (پریس ریلیز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ملک، عوام اور فوج کے لیے نقصان دہ ہوگا، جماعت اسلامی کا آپریشن پر موقف واضح ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، تاہم لڑائی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان، افغانستان، چین اور ایران خطے میں امن کے لیے بات چیت کریں، چاروں ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں اور روس کو ملاکر خطے میں امن، ترقی، عوام کی خوشحالی کے لیے بلاک بن سکتا ہے۔ یہ تاثر نہیں دیا جانا چاہیے کہ چین کے کہنے پر آپریشن ہورہا ہے، چین کے افغانستان سے بہت بہتر تعلقات ہیں۔ افغانستان کے اندر آپریشن کے حکومتی حامی خطے کو جہنم بنانا چاہتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات اور تعلقات میں مثبت پیش رفت کی حمایت کریں گے، جماعت اسلامی اس سلسلے میں معاونت کے لیے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکر ٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم، امیر بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، نائب امیر کے پی عنایت اللہ خان، سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع اور خیبر پختونخواہ، ضم شدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان سے دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔
امیر جماعت نے صحافیوں کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے منصورہ میں جاری مشاورت کے بعد آپریشن عزم استحکام کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور آئی ایم ایف کے تیارکردہ بجٹ کے خلاف تحریک جاری ہے، اتوار کو بھی مشاورت جاری رہے گی اور سوموار کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
امیر جماعت نے کہا کہ آپریشنز کی تاریخ گواہ ہے یہ ناکامی سے دوچار ہوئے، بیرونی طاقتوں کی ایما پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیا، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا، حکمرانوں نے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار سے محروم کیا، ان وجوہات پر غور کرنا ہوگا کہ لوگ کیوں بیرونی طاقتوں کے ہتھے چڑھ کر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان میں آپریشن کے ساتھ یہ تمام عوامل طے ہوئے تھے، عمل درآمد نہیں ہوا، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن وترقی کے لیے عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ خودانحصاری کی منزل حاصل کرنا ہوگی، کسی سے قرضہ تو کسی سے اسلحہ مانگا جارہا ہے، حکمران عیاشیوں میں مصروف عوام فاقوں مررہی ہے،ملک ایسے آگے نہیں بڑھے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستانی عوام نے چالیس سال تک افغانوں کی میزبانی کی، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات مضبوط اور برادرانہ تھے، مشرف کے امریکی جنگ میں شمولیت سے مغربی سرحد عدم استحکام سے دوچار ہوئی، خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، ہزاروں شہادتیں ہوئی، قومی معیشت کو دو سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستانیوں نے ان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، چند لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں ان لوگوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، پاکستان میں بھی ایسی لابیز ہیں جو پاکستان افغانستان کو لڑانا چاہتی ہیں، اس سے امریکہ اور بھارت کو خوشی ہوگی، یہی لابیز کشمیریوں کے قاتل مودی سے بھی تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوستوں کو دشمن اور دشمن کو دوست بنانا افورڈ نہیں کرسکتا۔
امیر جماعت نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق ہے، یہ غلاموں کے غلاموں نے تیار کیا، جماعت اسلامی اسے مکمل طور پر مسترد کرچکی ہے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بجٹ میں سول فوجی بیوروکریسی، عدلیہ، اراکین اسمبلی کے لیے مراعات کا اعلان ہوا اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسز عائد کیے گئے، ملک میں جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، حکومت نے چھوٹے کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم میں بجٹ پر نورا کشتی ہورہی ہے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ