چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آبا(پریس ریلیز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹریزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام  میں دنیا بھر کی تمام پارلیمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے. انھوں نے کہا کہ یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ اسی دن بین الپارلیمانی یونین کی سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری طرز عمل کے فروغ میں پارلیمانی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ہمیں بطور  پارلیمنٹیرینز پارلیمانی جمہوریت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں  مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشروں کو فائدہ پہنچانے والی قانون سازی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی طرز حکمرانی کے لیے  غیر متزلزل وابستگی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی،انتہا پسندی، بڑھتے ہوئے تنازعات و دیگر چیلنجز  جو اقوام عالم کی بقا کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں ان سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر فریم ورک اور اجتماعی نقطہ نظر  کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے  دنیا بھر کی پارلیمانوں کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ