اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی۔
’نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کی 2 اپیلیں زیرِ التواء تھیں ایک میں ضمانت ہو چکی ہے، وہ الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیرِ اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، پارلیمانی بورڈ میرٹ پر حلقے میں ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا تو معاملہ حل ہو جائے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا، انہوں نے اپنے مؤقف کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں: خصوصی عدالت میں امریکا پر الزامات لگانے پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عطاءتارڑ
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا۔