اسلام آباد (محمد حسین ) اسلام آباد میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2024 کے-پاپ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو اپنے موسیقی اور رقص کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ جیتنے والوں کو کوریا میں 2024 چنگون کے-ڈبلیو ایف فیسٹیول میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔۔قومی ورثہ اور ثقافت کے سیکرٹری حسن ناصر جمی نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔جمہوریہ کوریا کے سفیر، پارک کیجن، نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ کے-پاپ فیسٹیول موسیقی، ثقافت اور دونوں ممالک کے درمیان پُرجوش تعلقات کا جشن ہے۔ کے-پاپ ایک ایسا رجحان ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کے-پاپ نے نہ صرف عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کے دل جیتے ہیں بلکہ پاکستان کے باصلاحیت اور پرجوش نوجوانوں میں بھی خاص مقام پایا ہے۔ پاکستانی کے-پاپ مداحوں کا جذبہ اور لگن واقعی قابل ستائش ہے۔اپنے خطاب میں سفیر نے مزید بتایا کہ جمہوریہ کوریا کا سفارت خانہ اکتوبر میں لیاقت جمنازیم میں 2024 کوریا-پاکستان کلچرل گالا کی میزبانی کرے گا، جو سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔قومی ورثہ اور ثقافت کے سیکرٹری حسن ناصر جامی نے اپنے کلمات میں کہا کہ وہ کوریا کےسفارتخانے کی اس کوشش کی قدر کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں کے-پاپ جیسے ایونٹس لا رہے ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور سفارتخانے کی یہ کوششیں ان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی۔۔کے-پاپ فیسٹیول کے فاتحین کو جمہوریہ کوریا کے سفارتخانے کی طرف سے دلچسپی انعامات دیے گئے۔ گرینڈ پرائز جیتنے والے کو سام سنگ گلیکسی اے 15، دوسرے انعام کے فاتحین کو گلیکسی اسمارٹ واچ، اور تیسرے انعام کے فاتحین کو سام سنگ گلیکسی وائرلیس ایئربڈز 2 سے نوازا گیا۔یہ شاندار کے-پاپ موسیقی فیسٹیول پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد سے مزین تھا۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے ستاروں نے کوریا کے سفارتخانے کے 2024 کے-پاپ فیسٹیول میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین اور کورین سفیر سے خوب داد وصول کی۔