اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرمملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر دستخط کر دیئے، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، صدر کے دستخط کے بعد نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا۔
قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں.صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔