ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات، ملاقات کے دوران سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجو د تھے۔ وفد نے راولپنڈی ریجن میں کرائم کی مجموعی صورتحال،صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور اسکے تدارک کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کسی بھی معاشرے میں صحافیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،صحافیوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات، مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا، آر پی او بابر سرفراز الپا.
تفصیلا ت کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی ریجن سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سی پی ا و راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے، وفد میں سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ آصف بشیر چوہدری، نیئر علی سیکرٹر ی نیشنل پریس کلب اسلام آباد، بابر ملک نمائندہ اے آر وائے نیوز اور شبیر ڈار نمائندہ جیو نیوز شامل تھے۔ وفد نے راولپنڈی ریجن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور اس پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ صحافی برادری کودرپیش مسائل اور انکے تدارک کے لیے تجاویز اور مشترکہ کاوشوں کو زیر بحث لایا گیا، آر پی او بابر سرفراز الپا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر نہ صر ف قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے بلکہ موثر تفتیش اور پیروی سے جرائم پیشہ عناصر کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں، صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ، کان اور ناک کی حیثیت رکھتے ہیں جو مثبت اور تعمیری سوچ کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا باعث بنتے ہیں، راولپنڈی ریجن پولیس صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ