حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے.حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے کئی شعبوں میں اصلاحات کی گئیں.حکومت کی ترجیحات میں شامل تھا کہ نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں.پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاﺅن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ پر کمیٹی قائم کی گئی ہے.
حکومت باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے.یہ تاثر غلط ہے کہ 500 ارب روپے ترقیاتی سکیموں میں دیا جا رہا ہے.حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے.وزیراعظم سمیت کابینہ کے ارکان نہ تنخواہ لے رہے ہیں اور نہ مراعات.وزیراعظم نے حکومتی اخراجات کم کر کے دکھائے.پی آئی اے کی نجکاری پر کام تیزی سے جاری ہے.
اسٹیٹ اون انٹرپرائزز کی نجکاری میں تیزی آئی ہے.آج مہنگائی کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے.ایف بی آر کے 13 ٹریلین کا ریونیو کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے.ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے.
حکومت کوئی پیسہ لگائے بغیر ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے ذریعے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کر رہی ہے.شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کو سراہنا چاہئے تھا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ سولر پینلز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا.وزیراعظم ملک و قوم کی بہتری چاہتے ہیں.کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی ہے. وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے حوالے سے بھی کم از کم اجرت کا اطلاق ہونا چاہئے.پی بی اے اور اے پی این ایس نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے.وزیراعظم کا وژن ہے کہ ملکی معیشت کو درست کیا جائے.
تجارتی خسارہ کم ہوا ہے.زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے مذید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے.سٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیادوں پر تیزی دیکھی جا رہی ہے.یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بجٹ معیشت کے استحکام کی جانب مثبت قدم ہے

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ