طوفانی بارشوں کے پیش نظر نیشنل ہائی اتھارٹی کے تمام زونز کے حکام کو الرٹ جاری کردیا،چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشدمجید مہمند

اسلام آباد(پریس ریلیز) چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشدمجید مہمند نے رواں ہفتے طوفانی بارشوں کے پیش نظر نیشنل ہائی اتھارٹی کے تمام زونز کے حکام کو الرٹ جاری کردیا ،بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور روڈ بندش کی صورت میں فوری ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ، چئیرمین این ایچ اے نے تمام زونز کے حکام سے کہاہے کہ شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی سستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،ترجمان نیشنل ہائی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی،طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے کہاہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے کی پیشن گوئی کے باعث خیبرپختون خواہ کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس لئے متوقع بارشیں اور موسمی حالات کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے تمام شاہراہوں پر موجود ٹیکنیکل حکام کو ہدایات جاری کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ شاہراہوں پر موجود این ایچ اے ٹیکنیکل سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائیں ۔چئرمین این ایچ اےنے کہاکہ شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور ٹیکنیکل سٹاف سے سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ترجمان ایچ اے کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے چئیرمین ارشد مجید مہمند کی ہدایت پر 2 جولائی سےمتوقع شدید بارشوں کے باعث ممکنہ نقصان سے روڈ انفراسٹرکچر کے بچاؤ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔ چئیرمن این ایچ اے ارشد مہمنداین ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں فعال رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔این ایچ اے شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ چئیرمین این ایچ اے کی ہدایت تمام حساس مقامات پر این ایچ اے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئ ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہونے والے حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبردآزما ہونے کو تیار ی مکمل ہے۔ ترجمان این ایچ اے کا کہناہے کہ این ایچ اے کا ٹیکنکل عملہ چوکس ہے۔ اور مطلوبہ مشنری حسب ضرورت فی الفور پہنچا دی جائیگی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ