گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گوجرانولہ میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد گوجرانولہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے – پیپلز کالونی اور شہر کی دیگر سڑکوں پر کھڑے پانی کو فل فور نکالنے کے لئے محکمہ واسا کو متحرک کرتے ہوئے بارش کے بعد کھڑے پانی کے خروج کے لئے کئے انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا , جبکہ سکر مشین اور محکمہ واسا کی گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا ۔جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق اور ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے بھی شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نکاسی ب کے کاموں کا جائزہ لیتے رہے ۔ محکمہ واسا کا عملہ بڑی محنت سے نکاسی آب کے کاموں میں مصروف رہا ۔ پر نکاسی آب کے لیے کیے گئے تمام تر انتظامات اور پمپس مکمل فعال رہے۔دوران بارش ایم ڈی واسا نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں اور ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا فیلڈ سٹاف اور مشینری کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے موجودہ سلسلے کے اختتام تک واسا کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا انخلا فوری طور پر ممکن بنا کر کاروان زندگی کو رواں دواں رکھا جائے۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ نے بتایا کہ واسا کا عملہ و مشینری پوری طرح متحرک ہے اور جلد ہی نکاسی آب آپریشن کو مکمل کر لیا جائے گا۔واسا کے عملہ کی انتھک محنت کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب آپریشن کو مکمل کیا جارہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے آئندہ ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری مون سون میں ہر وقت تیار رہیں ، تمام ایمرجنسی کیمپوں کو فعال کیا جا چکا ہے ، کیمپوں میں فی الفور نکاسی آب کے لیے مشینری اور آلات بھی موجود ہیں۔ تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو۔