پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی، عون چودھری استحکام پاکستان

اسلام آباد(پریس ریلیز) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی ، مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی گئی،سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں،پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں ، پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئی، ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےرہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں 2016 میں پی آر فرم ہائر کی ، اسی پی آر فرم نے زلفی بخاری متعارف کرایا ، اس پی آر فرم کو کہا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے ، میں پوچھتا ہوں کہ پی آر فرم کو دینے کیلئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے، آج اسی فرم کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے یہ ایک لابی بنائی گئی ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے، یہ ہی فرم پاکستان کی جمہوریت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے، آج یہ رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ہم نے اپنی اسمبلی میں جب یہ قرارداد منظور کی کہ کوئی طاقت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،ان سے زیادہ دشمن اس میں ملک کوئی نہیں ہو سکتا ،جتنا قریب سے میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ شاید ہی کسی اور نے دیکھا ہو، سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئے،مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی،پی ٹی آئی قیادت محب وطن ہونے کا کا دعویٰ تو کرتی ہےمگر یہ اندر سے ملک دشمن ہے، ہمیں معلوم ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسہ کون دے دیا ہے ،یواین کے جس ورکنگ گروپ کو خط لکھا گیا وہ ایک سیمی ادارہ ہے، نو مئی کے شہداء اور اہل خانہ سے معافی مانگیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوںگا، جناح ہاؤس جلانے پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو معافی مانگنی چاہیے،ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت قربانیاں دیں میں نے اس وقت لیڈر شپ کے سامنے آواز بلند کی کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے اور فرح گوگی اس کی فرنٹ میں ہے، لیکن لیڈر شپ کی جانب سے میری بات نہیں سنی گئی،عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں ، ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ