روس اور سینٹرل ایشیا کو تجارت کیلئے کراچی پورٹ سے منسلک کرنے کے خواہاں ہیں:عبدالعلیم خان

لاہور( پریس ریلیز) وفاقی وزیربرائے مواصلات، سرمایہ کاری بورڈ اورنجکاری عبدالعلیم خان سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے مابین روڈ نیٹ ورک اور مختلف ممالک سے منسلک زمینی راستوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس سے پاکستان سے روس تک ٹریڈ اور کارگو میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو سکتا ہے۔
روس کے سفیر البرٹ پی خوریف سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان تجارت کے فروغ کیلئے روس اور سینٹرل ایشیائی ممالک کو کراچی پورٹ سے منسلک کرنے کا خواہاں ہے تاکہ بین الملکی تجارت اور باہمی رابطوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ پاکستان کے لئے روس اہمیت کا حامل ملک ہے،اسی طرح وسط ایشیائی ممالک اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے مابین رابطے بھی یکساں اہمیت کے حامل ہیں جن کی باہمی تجارت خطے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کو اپنے حالیہ دورہ سینٹرل ایشیا سے بھی آگاہ کیاجبکہ ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری امور کے لئے موثر میکنیزم بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ عملی پیش رفت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں روس کے سفیر البرٹ پی۔ خوریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس بھی پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اسی لئے پاکستان کو مختلف منصوبوں میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجود چین، پاکستان اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے روس تک نیٹ ورک کو خطے میں خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ روس تجارتی راہداری کے طور پر تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے راستے پاکستان تک زمینی رابطہ استوار کرنے کا بھی خواہاں ہے۔روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا کہ موجود ہ حالات میں پاکستان کو ریجن میں تجارتی لحاظ سے مرکزی مقام حاصل ہے جبکہ روس پاکستان کے ساتھ ”سٹریٹیجک پارٹنر ”کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر سے روسی سفیر کی ملاقات میں اسلام آباد اور کراچی سے ماسکو تک دو طرفہ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے ممکنات پر غور کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے معزز سفیر کو حکومتی پالیسیوں اور روڈ نیٹ ورک کے حوالے سے محکمہ مواصلات کی اب تک کی ورکنگ پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ