پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوی ایشن نے پانچ جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) موجودہ بجٹ میں5.0 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے کیخلاف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوی ایشن نے پانچ جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا،حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس کرے، ایران سے تیل اسمگل ہو رہا ہے ہماری کوئی شنوائی نہیںہو رہی،،پیٹرولیم ڈیلرزایسوی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں5.0 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے،یہ ٹیکس پیٹرول پمپ کے کاروبار کو تباہ کر دے گا۔ہم پہلے ہی کم سے کم منافع کے مارجن کے ساتھ پیٹرول پمپس چلا رہے ہیں، مہنگائی کی بلند ترین شرح میں اپنے کاروبار کو چلانا پہلے ہی مشکل ہے،ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہمارے کاروبارکو تباہ کردے گا۔غیر منصفانہ ٹیکس کی وجہ سے اپنا کاروبار بند کرنے سے سوا کوئی چارہ نہیں،اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اور ایف بی آر حکام سے ملاقا ت میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہےکہ ایڈوانس انکم ٹیکس چار دن میں ختم کیا جائے۔ بصورت دیگرہم سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے،ان کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا انہیںبتا دیا ہے اس کے نتائج خراب ہوں گے اور پھر آپ گلا نہیں کرسکیں گے،حکومت چاہتی ہے کہ ہر کسی کو نچوڑلے اس طرح کاروبار نہیں چلتے،ہم چودہ ہزار ڈیلرز کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم پہلے ہی بہت سے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں،ڈبل ٹیکسیشن تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتی، چاہتے ہیں پٹرولیم ڈیلرز کو کوئی تکلیف نہ ہو،د نیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپ چلائے جائیں، ایران سے تیل اسمگل ہو رہا ہے مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،اسمگلنگ کو روکنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں،حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس کرے بصورت دیگر پانچ جولائی کو ہم ملک بھر میں پمپ بند کر کے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ