12جولائی کو اسلام آباد میں بیٹھنے کا اعلان کیا، اٹھنے کا نہیں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد(آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں بیٹھنے کا اعلان کیا، اٹھنے کا نہیں۔ جماعت اسلامی کے تحت اب تک ہونے والے مظاہرے وارم اپ میچز تھے، اصل میچ اب ہو گا، ذاتی مقاصد کے لیے نہیں عوام کے حق کے لیے پُرامن تحریک مزاحمت کا آغاز کر رہے ہیں، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فارم 47کی پیداوار اور بوٹ پالشیے عوام کو ریلیف دیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ وہ منصورہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں نئے الیکشن کی ضرورت نہیں، فارم 45کی صورت میں لیگل ڈاکومنٹ موجود ہے، اسی پر نتائج کا اعلان کیا جائے، جو پارٹیاں اب نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں، انھوں نے سلیکشن کی سیٹیں قبول کر لیں۔ میڈیا اپنے آپ کو زیرک سیاست دان کہنے والوں سے سوال پوچھے کہ الیکشن قبول نہیں تھے تو مخصوص سیٹیں کیوں لیں؟ عام سیاسی ورکرز کا ذہن تو اس منطق کو سمجھنے سے قاصر ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد کر کے دھرنا نہیں دے رہی، سیاسی پارٹیاں ویسے بھی اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہیں، کوئی دھرنے میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ون، پی ڈی ایم ٹو اور درمیان میں نگران حکومت کی پالیسیوں میں یکسانیت ہے، انھوں نے پوری قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ظالم طبقہ مسلط رہے گا تو تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہر طبقہئ فکر کا استحصال ہو رہا ہے، ملک میں انارکی کا خطرہ ہے، ہم پوری قوم کو انارکی کی طرف نہیں دھکیل سکتے، ہم دیکھ رہے ہیں کینیا میں کیا ہوا، بہتر یہی ہے شہباز شریف ریلیف دیں ورنہ قوم بپھر جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ 144ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں۔ کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ظلم کے خلاف جدوجہد برپا کی جائے۔
امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت عوام کے لیے بات نہیں کر رہی، ملک میں اکثر پارٹیاں وصیت اور وراثت پر چل رہی ہیں،یہ جاگیرداروں، وڈیروں پر مشتمل فیملی انٹرپرائزز ہیں، انھوں نے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، انگریزوں کے وفادار خاندان آج بھی نسل درنسل ملک پر مسلط ہیں، انھوں نے قوم کو تعلیم، صحت اور بنیادی ضروریات سے محروم رکھا، یہ آج بھی انگریزوں کی وفاداری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کے احکامات کی تابعداری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم فخریہ اعتراف کر رہے ہیں آئی ایم ایف نے حالیہ بجٹ تیار کیا، مسلط حکمران اشرافیہ نے بجٹ میں اپنے لیے مراعات اکٹھی کیں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسز عائد کر دیے، کہا جا رہا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد مزید ٹیکسز لگیں گے، تنخواہ دار طبقات کی کمر توڑ دی گئی، کسانوں سے جھوٹ بولا گیا، صنعت پہلے ہی تباہ، اب زراعت کو بھی برباد کیا جا رہا ہے، خواتین کو حق وراثت نہیں ملتا، سودی نظام جاری ہے، نوجوان اور پروفیشنلز مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا خاصا ہے کہ یہ افراد کی تربیت ہی ان امور پر کرتی ہے کہ اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی جائے اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرایا جائے۔ انھوں نے اپیل کی کہ مزدور، کسان، پروفیشنلز، تاجر، اساتذہ، نوجوان، خواتین دھرنے میں بھرپور شرکت کریں، فیملیز کے ساتھ آئیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ