راولپنڈی (آئی ایم ایم) سی پی او راولپنڈی جناب سید خالد محمود ھمدانی نے راولپنڈی پولیس کے جانباز پولیس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپیکٹر غازی عمر عباس جنجوعہ کو سی پی او افس میں مدعو کر کے نہ صرف تعریفی سرٹیفکیٹ وانعام سے نوازا بلکہ عمر عباسASI کی کارکردگی کو دیگر تمام پولیس افسران کے لیے بطور مثال پیش کیا۔ علاوہ ازیں منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں ,چوری, ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں کو ٹریس کرنے پر غازی عمر عباس جنجوعہ کا نام قائداعظم پولیس میڈل کے لیے ریکمنڈ کیا۔
یاد رہے کہ عمر عباس ASI اسی سال مارچ میں منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے سے زخمی ہو گئے تھے تام صحت یاب ہونے کے بعد بھی انہوں نے اسی جذبے اور جوش کے ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی ٹیم کے ھمراہ دبنگ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.