بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی بے حسی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا بیان

پشاور (آئی ایم ایم)موجودہ حکومت کی معاشی سمت نامعلوم ہے، عام عوام پس رہی ہے.آئے دن قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے سے عوام حیران و پریشان ہیں.نئے مالی سال کے فنانس بل کا خمیازہ غریب عوام ادا کررہے ہیں.رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا وسطی ایشیاء سے لیکر امریکہ تک معیشت میں نمایاں کردار ہے.بدقسمتی سے پاکستان میں حکومتی اقدامات سے اس شعبے کا پہیہ جام ہوگیا ہے.سیمنٹ اور سٹیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نئے مالی سال کے تحائف ہیں.کنسٹرکشن سیکٹر متاثر ہونے سے مزدورکار طبقہ بھی برے اثرات کا شکار ہوگا.ملک میں پہلے ہی انڈسٹریز اور صنعتیں رو بہ زوال ہیں، لیکن کسی کو فکر نہیں.نئے ٹیکسز کی بھرمار سے سٹیل اور سیمنٹ انڈسٹری بھی ٹھپ ہوجائے گی.موجودہ حکومت کو معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف سے موصول ہورہی ہیں.حکومت عوامی فلاح کی بجائے امپورٹڈ احکامات بجا لانے میں مصروف ہے.فائلرز اور نان فائلرز کے چکر معاشی صورتحال کو مزید گھمبیر کررہے ہیں.واضح ہے کہ حکومت شرح مہنگائی میں کمی کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں.حکومت عوام کو محرومیوں سے نجات کی بجائے خودکشیوں پر مجبور کررہی ہے.بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں بھی اضافہ ہوگا.یہی روش برقرار رہی تو عوام کے ٹیکسز پر پلنے والی اشرافیہ بھی محفوظ نہیں رہے گی.وہ وقت دور نہیں جب غریبوں کے ہاتھ ان اشرافیہ کے گریبانوں میں ہوں گے.ایک نیا معاشی میثاق وقت کی ضرورت ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے.

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ