راولپنڈی(آئی ایم ایم)ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔