پاکستان اٹلی کو ایک دوست اور قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اٹلی کو ایک دوست اور قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹلی کی سفیرماریلینا ارمیلن سے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اٹلی کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی عالمی اورعلاقائی امور پر پر ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر سطحوں پر وفود کے تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے دورے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی روابط اور میکانزم اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے اقتصادی تعاون اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کان کنی، آئی ٹی، توانائی، زراعت اور دفاعی تعاون جیسے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن فراہم کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) تشکیل دی گئی ہے۔اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی   اٹلی کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ