اسلام آباد (آئی ایم ایم)ایوان صدر میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈز بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے بینک کے وفد کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی ہے۔کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی ، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری سے خاندانوں کی خوشحالی ، ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔ پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں۔حکومت ِسندھ نے مینگروو جنگلات لگائے ، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرِمبادلہ حاصل کیا، صدر آصف زرداری نے کہا کہ موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
صدر ِمملکت نے زرعی شعبے ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص چھوٹے ڈیموں، بیراجوں اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر زور دیا بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات ، قرضے فراہم کریں ۔وفد نے صدر ِمملکت کو پاکستان کی معیشت ، بینکنگ انڈسٹری کی ترقی اور ارتقاء، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں بینک کے کردار بارے آگاہ کیا.صدر ِمملکت نے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ، بینک نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کے ارتقاء میں قابل تعریف کردار ادا کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے بینک ملک میں اپنے آپریشنز کو وسعت دیگا، پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا.