ڈی جی پاسپورٹ نے چیئرمین سینیٹ کو پاسپورٹ کے اجرا ہے عمل ، نئے منصوبوں بارے آگاہ کیا .ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانے اور کاوشوں کی تعریف کی.ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا.ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ بعض علاقوں کے عوام کی رسائی پاسپورٹ آفس تک فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بروقت نہیں ہو پاتی۔
بلوچستان میں پاسپورٹ دفاتر کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ عوامی مفاد کی خاطر بلوچستان میں پاسپورٹ کے مزید دفاتر قائم کرنا ہونگے.عوامی آگاہی پر بھی توجہ دینالازمی ہے تاکہ معصوم شہریوں کو جعل سازوں سے بچایا جا سکے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ڈی جی پاسپورٹ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈی پاسپورٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا.ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ تجاویز اہم ہیں،سنجیدہ اقدامات کے لئے غور کرینگے ۔