وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے نیشنل پروڈکٹیوٹی ارگنائزیشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم)وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے نیشنل پروڈکٹیوٹی ارگنائزیشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اسد اسلام مانی اور سی ای او نیشنل پروڈکٹیوٹی عالمگیر چوہدری نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو نیشنل پروڈکٹیوٹی پلان اور آنے والے تمام منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان کے لیے گروتھ حاصل کرنے کا واحد راستہ پروڈکٹیوٹی کو بنا بڑھانا ہے پچھلے کچھ سالوں میں جہاں ہم نے پروڈکٹیوٹی پر کام کیا وہاں ہم نے نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت دودھ کی پیداوار میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے پاکستان کے جانور سالانہ 1600 سے لے کر 1800 لیٹر دودھ دے رہے ہیں۔ جب کہ پوری دنیا میں جانور سات ہزار سے اٹھ ہزار لیٹر سالانہ دودھ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت اگیا ہے پاکستان کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کریں۔
احسن اقبال نے کہا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پالیسی کو ہر کچھ عرصے بعد بدل دیا جاتا ہے کوئی بھی ایسی پالیسی 10 سال سے پہلے نتائج نہیں دے سکتی۔ پاکستان کی معیشت کو خسارے سے نکالنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اج کل کے دور میں سب سے بڑا ہتھیار انفارمیشن اس لیے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ ہم بھی اتنے ہی امانت دار ہیں جتنے کہ باقی دنیا ہے ہم محنت کرنے والی قوم ہیں ۔ ہم سب کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اس سے پروڈکٹیوٹی اگے بڑھے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے دور میں جو کام 10 سالوں میں ہوتا تھا جدید ٹیکنالوجی کے باعث وہ کام اب 10 سیکنڈ میں ہو جاتا ہے۔ یہ دور مقابلے کا دور ہے ہم چاہتے ہیں نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن ہمارے ساتھ پارٹنر بن کر کام کرے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اس پر ایک نیشنل سمٹ کرنی چاہیے جس میں تمام اداروں کے لوگوں کو مدعو کر کے پروڈکٹیوٹی کی تحریک شروع کرنی چاہیے۔ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ کم وسائل سے زیادہ پیداوار کیسے حاصل کرنی ہے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ