راولپنڈی(آئی ایم ایم)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدات ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے.ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایف ائی اے کے سابقہ ملازم مظہر حسین اور اس کی بیوی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا.
موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی.ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہاواقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو جلدگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے.